ملیر سٹی پولیس کی کارروائی: خود کو اہلکار ظاہر کر کے لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) ملیر سٹی پولیس نے ریلوے پلیہ کے قریب انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو خود کو سیکیورٹی ادارے کا اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بناتا رہا۔

نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر کی ملاقات، دفاعی و معاشی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق

گرفتار ملزم کی شناخت نہال کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز اور نقدی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

دورانِ تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسلحے کے زور پر کراچی کے مختلف علاقوں — ضلع ساؤتھ، ایسٹ اور ملیر — میں وارداتیں کرتا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور ان وارداتوں کی CCTV فوٹیجز بھی موجود ہیں جن میں ملزمان کی شناخت کی جا سکتی ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے یقین دلایا ہے کہ اس گینگ کو جلد مکمل طور پر بے نقاب کیا جائے گا۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “ملیر سٹی پولیس کی کارروائی: خود کو اہلکار ظاہر کر کے لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!