لاہور (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے لاہور میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی شراکت داری، اقتصادی تعاون اور مسلم امہ کے اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نواز شریف اور مریم نواز نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات اور دلی احترام کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے مابین تاریخی، سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دفاعی شراکت داری، انٹیلیجنس تعاون اور مشترکہ تربیت کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب ہر مسلمان کے دل میں خاص روحانی و قلبی مقام رکھتا ہے اور سعودی قیادت امت مسلمہ کی ترقی، وقار اور اتحاد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں اور سعودی عرب سے تعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے۔
مریم نواز نے واضح کیا کہ پاکستان نے سعودی عرب کی قیادت میں قائم ہونے والی گلوبل واٹر آرگنائزیشن میں بانی رکن کے طور پر شمولیت اختیار کی ہے، جو ماحولیاتی اور آبی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کے باوجود بات چیت سے مسائل کے حل کا خواہاں ہے اور 27 جون 2025 کے ثالثی فیصلے کے ذریعے سندھ طاس معاہدے کی توثیق پاکستان کے مؤقف کی تائید ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان جی سی سی فری ٹریڈ معاہدے کی جلد تکمیل میں سعودی تعاون کا خواہاں ہے اور SIFC کے تحت جاری منصوبے دونوں ملکوں کے باہمی مفاد میں تیزی سے مکمل کیے جائیں گے۔
انہوں نے سعودی عرب میں 25 لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومتِ پنجاب قونصلر رابطے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کوشاں ہے
