کورنگی میں نجی بینک کے باہر 97 لاکھ کی ڈکیتی، ڈاکو گاڑی چھوڑ کر آلٹو چھین کر فرار، پولیس تحقیقات جاری

کراچی (کرائم رپورٹر) کورنگی گودام چورنگی کے قریب نجی بینک کے باہر کیش وین لوٹنے کی سنگین واردات پیش آئی، جہاں مسلح ملزمان بینک الحبیب کی وین سے تقریباً 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واردات کی تفصیلات بیان کیں۔

کراچی: بینک الحبیب کی کیش وین پر مسلح حملہ، دو سیکیورٹی گارڈ زخمی، لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

ایس ایس پی طارق نواز کے مطابق واردات بدقسمتی سے اس وقت پیش آئی جب کیش وین بینک کے باہر موجود تھی۔ کار میں سوار ملزمان نے پہلے فائرنگ کی اور پھر وین سے نقدی لوٹی۔ واردات کے بعد ملزمان اپنی گاڑی موقع پر چھوڑ کر آگے جا کر ایک آلٹو کار چھین کر فرار ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ چھوڑے جانے والی گاڑی سے کچھ اہم شواہد ملے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھجوایا جا رہا ہے۔ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور واردات میں ملوث افراد تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ اس پہلو کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا بینک کی جانب سے کیش کی منتقلی کا وقت ہر روز یہی ہوتا تھا یا نہیں، اور ساتھ ہی بینک کی جانب سے سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو واردات کے بارے میں کوئی اطلاع یا مشتبہ نقل و حرکت نظر آئی ہو تو فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی میں نجی بینک کے باہر 97 لاکھ کی ڈکیتی، ڈاکو گاڑی چھوڑ کر آلٹو چھین کر فرار، پولیس تحقیقات جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!