کراچی میں پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی ایک ارب سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ و مضر صحت اشیاء نذر آتش

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے زیرِاہتمام 30 جولائی 2025 بروز بدھ پلاٹ نمبر 243، دیھ ناراھا، گڈاپ ٹاؤن کراچی میں ایک شاندار تقریب کے دوران ایک ارب 15 کروڑ روپے مالیت کی مضر صحت، ممنوعہ، اسمگل شدہ اور زائد المیعاد اشیاء کو تلف اور نذر آتش کر دیا گیا۔
تاجروں کے وفد کی ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملاقات جرائم اور سیکیورٹی مسائل پر گفتگو

تقریب کے مہمان خصوصی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین احمد وانی تھے، جبکہ دیگر اعلیٰ افسران، بشمول ایڈیشنل کلکٹرز یاسر کلور، سید محمد رضا نقوی، ڈپٹی کلکٹرز رابیل کھوکھر، شہزاد علی، اسسٹنٹ کلکٹرز بسمہ جتوئی، یاسر کبیر گجر اور دیگر محکموں، رینجرز، پولیس، حساس اداروں، بزنس کمیونٹی اور عمائدین شہر نے بھی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، بعد ازاں اسسٹنٹ کلکٹر محترمہ بسمہ جتوئی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور کسٹمز کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف کی گئی کامیاب کارروائیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ مستقبل میں بھی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات جاری رکھے گا۔

کلکٹر کسٹمز معین الدین وانی نے 1150 ملین روپے سے زائد مالیت کی اشیاء کو تلف کرنے کے عمل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تلف کی گئی اشیاء میں شامل تھے:

3969 بوتلیں غیر ملکی شراب

408 کین غیر ملکی بیئر

2316 کلوگرام چرس

337 ٹن مضر صحت چھالیہ

26 ٹن انڈین گٹکا

90 ہزار سے زائد غیر ملکی سگریٹس

48 ہزار ایرانی جوس کے کین

53 ٹن چائنیز نمک (اجینو موتو)

62 ٹن خشک دودھ

26 ہزار لیٹر خوردنی تیل

4.3 ٹن خوردنی گھی

اس کے علاوہ زائد المیعاد ادویات، چاکلیٹس، بسکٹس، کیک، کھانے پینے کی اشیاء، کاسمیٹکس اور دیگر ممنوعہ سامان بھی شامل تھا۔

محکمہ کسٹمز نے واضح کیا کہ اس نوعیت کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو منشیات، مضر صحت اجناس اور غیرقانونی تجارت سے پاک رکھا جا سکے۔

 

 

WhatsApp Image 2025 07 30 at 4.33.13 PM WhatsApp Image 2025 07 30 at 4.33.14 PM 1 1 WhatsApp Image 2025 07 30 at 4.33.15 PM WhatsApp Image 2025 07 30 at 4.33.15 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 30 at 4.33.16 PM

70 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی ایک ارب سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ و مضر صحت اشیاء نذر آتش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!