بولٹن مارکیٹ کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار

کراچی: ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کارروائیاں جاری ہیں۔

پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی پروگرام نہیں: اسحاق ڈار

ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم شعیب کو گرفتار کرلیا، جو ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ پایا گیا۔

چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 12 لاکھ روپے کی حوالہ پیمنٹس، رسیدیں اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔

ملزم برآمد شدہ رقم کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا، جس پر اسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “بولٹن مارکیٹ کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!