گورنر کے پی کا پی ٹی آئی پر شدید وار جب وزیراعلیٰ بھتہ دے تو صوبے کا اللہ ہی حافظ

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج سے پہلے اپنے اندرونی اختلافات ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ جب ایک صوبے کا وزیراعلیٰ بھتہ دے تو پھر اس صوبے کا اللہ ہی حافظ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کا کام صرف لوٹ مار کرنا رہ گیا ہے اور اب یہ جماعت صرف گلی کوچوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
آپریشن سندور پہلگام حملہ اور پارلیمنٹ میں خاموشی چدمبرم کے بیان سے بھارتی سیاست میں ہلچل

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ماضی میں پی ٹی آئی صوبے کے وسائل پر احتجاج کرتی تھی، میں نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی تھی جس میں تمام جماعتیں شریک ہوئیں، مگر ’’تحریک انتشار‘‘ اس میں شریک نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں محض اے پی سی نہیں بلاتیں بلکہ عملی اقدامات بھی کرتی ہیں، حکومت کو چاہیے کہ پہلے اپنے اندرونی اختلافات ختم کرے اور پھر دہشت گردی کے خلاف موثر حکمت عملی اپنائے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے خیبر کے علاقے تیراہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے ایک کروڑ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے 25 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور خود واقعے کی نگرانی کر رہے ہیں اور وہ مسلسل ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔ بیرسٹر سیف نے مزید بتایا کہ قبائلی عمائدین کا جرگہ پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے، جس میں ان کے تحفظات سنے جائیں گے۔ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بھرپور ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

One thought on “گورنر کے پی کا پی ٹی آئی پر شدید وار جب وزیراعلیٰ بھتہ دے تو صوبے کا اللہ ہی حافظ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!