عالمی صحت کی حکمرانی کا محور بیماریوں کا علاج نہیں، بچاؤ اور عوامی شمولیت ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال کا بیجنگ میں خطاب

بیجنگ/اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ گلوبل ہیلتھ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی صحت پالیسیوں میں بچاؤ، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر زور دیا۔

اجرک کو زبردستی مہاجروں پر مسلط نہ کیا جائے، آفاق احمد کا سمن آباد میں نیاز حسینؓ کی تقریب سے خطاب

فورم میں پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے، جب کہ وزیر صحت نے مختلف سیشنز میں فعال شرکت کے ساتھ متعدد بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

اپنے خطاب کے دوران سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ "عالمی صحت کی حکمرانی صرف علاج معالجے تک محدود نہ رہے، بلکہ بیماریوں کی روک تھام، صحت مند طرزِ زندگی، اور عوامی آگاہی کو ترجیح دی جائے۔”

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی چیلنجز، جیسے وبائیں، موسمی امراض اور ابھرتی بیماریاں، ان سے نمٹنے کے لیے شفاف پالیسی سازی، سادہ حکمت عملی، اور عوامی اعتماد ناگزیر ہیں۔

وفاقی وزیر نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا کہ وہ تجربات، ڈیٹا، اور سیکھنے کو اعتماد اور شفافیت کے ساتھ ایک دوسرے سے شیئر کریں تاکہ کسی بھی بحران کی صورت میں فوری اور مؤثر ردِعمل ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری اداروں کو عوامی سوالات کا سامنا کرنے کے لیے کھلا مکالمہ، معلومات تک آسان رسائی، اور شراکتی حکمرانی اپنانا ہو گا تاکہ ایک قابلِ اعتماد اور جدید صحت کا نظام تشکیل دیا جا سکے۔

سید مصطفیٰ کمال نے ڈیجیٹل ہیلتھ، ٹیلی میڈیسن، اور مصنوعی ذہانت (AI) کے مؤثر استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان ٹیکنالوجیز کے ذریعے دیہی اور دور افتادہ علاقوں میں معیاری اور سستی طبی سہولیات ممکن بنائی جا سکتی ہیں۔

پاکستان کی بھرپور شرکت اور مؤثر موقف کو فورم میں موجود عالمی رہنماؤں اور اداروں کی جانب سے سراہا گیا اور اسے ایک مثبت، متحرک اور وژنری اقدام قرار دیا گیا۔

WhatsApp Image 2025 07 27 at 10.12.18 PM WhatsApp Image 2025 07 27 at 10.12.18 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 27 at 10.12.19 PM WhatsApp Image 2025 07 27 at 10.12.19 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 27 at 10.12.20 PM WhatsApp Image 2025 07 27 at 10.12.20 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 27 at 10.12.20 PM 2 WhatsApp Image 2025 07 27 at 10.12.21 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 27 at 10.12.22 PM WhatsApp Image 2025 07 27 at 10.12.22 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 27 at 10.12.22 PM 2

65 / 100 SEO Score

One thought on “عالمی صحت کی حکمرانی کا محور بیماریوں کا علاج نہیں، بچاؤ اور عوامی شمولیت ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال کا بیجنگ میں خطاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!