انڈونیشیا کے یومِ آزادی پر قونصلیٹ کراچی میں تھیلیسیمیا مریضوں کے لیے خون عطیہ مہم، AMTF کے اشتراک سے کیمپ کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — کراچی میں انڈونیشیا کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے انڈونیشیا کے 80ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی مدد کے لیے خون کے عطیہ کا خصوصی کیمپ منعقد کیا گیا۔ یہ مہم افضل میموریل تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن (AMTF) کے اشتراک سے عمل میں لائی گئی، جس میں بڑی تعداد میں انڈونیشین طلباء، پاکستانی کاروباری و سماجی شخصیات، تھائی ایئرویز کے نمائندگان اور KNB اسکالرشپ ہولڈرز نے شرکت کی۔

پریڈی پولیس کی کارروائی: چوری شدہ موبائل پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

تقریب کے آغاز میں انڈونیشیا کے قائم مقام قونصل جنرل، دیوانتو پریوکوسومو (Dewanto Priyokusumo) نے اپنے خطاب میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے دو بڑے مسلم ممالک کے مابین دوستی باہمی احترام، رواداری اور انسانیت کی بنیاد پر قائم ہے، اور یہ خون عطیہ مہم اسی جذبے کی عملی تصویر ہے۔

انہوں نے نوجوان انڈونیشین طلباء کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ رضاکارانہ طور پر خون دینا انسان دوستی اور قربانی کا بہترین مظاہرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا، "ہر خون دینے والا دراصل ایک ہیرو ہوتا ہے، جو کسی کی زندگی بچا کر اصل بہادری کا ثبوت دیتا ہے۔”

AMTF کے سی ای او، جناب عاصم قدوائی نے تقریب سے خطاب میں انڈونیشین قونصلیٹ کی اس انسان دوست پہل کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ہمیشہ سے گہرے اور گرمجوش تعلقات رہے ہیں، اور یہ مشترکہ اقدام اس رشتے کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا جیسے مہلک مرض سے متاثرہ بچوں کے لیے خون عطیہ کرنا نہایت اہم ہے، اور اس طرح کے کیمپس کا مقصد انسان دوستی، جذبۂ ایثار، اور بین الاقوامی سماجی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔

One thought on “انڈونیشیا کے یومِ آزادی پر قونصلیٹ کراچی میں تھیلیسیمیا مریضوں کے لیے خون عطیہ مہم، AMTF کے اشتراک سے کیمپ کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!