پریڈی پولیس کی کارروائی: چوری شدہ موبائل پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی — پریڈی تھانے کی پولیس نے مؤثر اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے چوری اور اسنیچنگ کے موبائل فونز کے پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ، طلبہ کا جذبہ حب الوطنی قابل دید

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت فیضان ولد طاہر علی کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے مختلف ماڈلز کے آئی فونز کے قیمتی پارٹس — اسکرینز، پینلز، بورڈز اور دیگر اشیاء — برآمد کی گئیں۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ برآمد شدہ پارٹس کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری یا چھینے گئے موبائل فونز سے نکالے گئے تھے، جنہیں آگے فروخت کیا جا رہا تھا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 449/25، دفعات 411 اور 412 تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ پریڈی میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے نتیجے میں اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔

52 / 100 SEO Score

2 thoughts on “پریڈی پولیس کی کارروائی: چوری شدہ موبائل پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!