گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج، نامزد ملزمان گرفتار

گھوٹکی میں مشہور ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کے مبینہ قتل کا مقدمہ ان کی بیٹی کی مدعیت میں تھانہ اے سیکشن میں درج کرلیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر احتجاج کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی

سمیرا راجپوت کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی، جس پر اہل خانہ نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ یہ کوئی قدرتی موت نہیں بلکہ قتل ہے۔

مقدمے میں مدعی بیٹی نے مؤقف اپنایا کہ اس کی والدہ کو زبردستی گولیاں دی گئیں، جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامزد ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فارنزک شواہد کی روشنی میں مقدمے کو آگے بڑھایا جائے گا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج، نامزد ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!