تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحدی جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں، فضائی حملے، 32 ہلاک، 150 زخمی

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں، جن میں تھائی فضائیہ کے F-16 طیاروں کی بمباری سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ تازہ جھڑپوں میں 32 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

پاک-امریکہ وزرائے خارجہ ملاقات، ایران سے ثالثی اور انسدادِ دہشتگردی پر تبادلہ خیال: امریکی محکمہ خارجہ

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فائرنگ کے بعد فضائی حملے شروع کیے گئے، جن کا مرکز سرحدی علاقوں میں قائم کمبوڈین چوکیاں اور دیہات تھے۔ لڑائی کے نتیجے میں دونوں جانب بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

جھڑپوں کے باعث سرحدی قصبے خالی اور ویران ہو چکے ہیں، جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر کے محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال نہایت کشیدہ ہے اور مہاجرین کو عارضی کیمپوں میں رکھا جا رہا ہے۔

ادھر ملائیشیا کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ کمبوڈین وزیراعظم نے ان سفارتی کوششوں کو سراہا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ کی جانب سے جنگ بندی پر رضامندی میں رکاوٹیں درپیش ہیں۔

دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی میں اضافے پر خطے کے دیگر ممالک اور عالمی ادارے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں، اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحدی جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں، فضائی حملے، 32 ہلاک، 150 زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!