سوات کے بریکوٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا کامیاب آپریشن، تین دہشتگرد ہلاک

سوات (نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کی تحصیل بریکوٹ میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طلبہ سے خصوصی نشست، معرکہ حق کی کامیابی پر روشنی

ڈی پی او سوات کے مطابق بریکوٹ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس کا مؤثر جواب دیا گیا، جس کے نتیجے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اجمل عرف وقاص، مطیع اللہ عرف اسحاق اور رحیم اللہ رحمانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ تینوں افراد سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، جن میں دہشتگردی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ جیسے جرائم شامل ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا اور بعد ازاں علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ مزید مشتبہ عناصر کی تلاش کے لیے ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب ہنگو میں بھی پولیس کی کارروائی کے دوران ایک زخمی دہشت گرد مارا گیا، جو 19 جولائی کو ایک آپریشن میں زخمی ہوا تھا۔ ہلاک دہشتگرد کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں تاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “سوات کے بریکوٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا کامیاب آپریشن، تین دہشتگرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!