کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری: سندھ حکومت نے سڑکوں پر پارکنگ فیس مکمل ختم کر دی

کراچی: سندھ حکومت نے شہر کے 25 ٹاؤنز میں جاری پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹمز انفورسمنٹ کی مشترکہ کارروائی، جوڑیا بازار سے لاکھوں روپے کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد

محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب شہر کی تمام سڑکوں پر پارکنگ کے لیے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جا سکے گی۔ پارکنگ فیس صرف پلازہ، پلاٹ یا مخصوص کونسلز کے مخصوص مقامات پر ہی لی جا سکے گی۔

نوٹیفکیشن میں تمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کو فوری طور پر پارکنگ فیس کی وصولی بند کرنے اور سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ عملدرآمد نہ کرنے والی اتھارٹیز کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکومت سندھ کے مطابق شہر کی مرکزی 46 سڑکوں پر پارکنگ پہلے ہی مفت کر دی گئی ہے، اور اب دیگر علاقوں میں بھی یہی پالیسی نافذ کی جا رہی ہے۔

محکمہ بلدیات نے پارکنگ فیس کی وصولی کے نام پر عوام کو پریشان کرنے والے غیر قانونی عناصر اور پارکنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کو ہرگز نہیں بخشا جائے گا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری اس پالیسی کے بعد کے ایم سی کے علاوہ کوئی بھی ادارہ سڑکوں پر پارکنگ فیس وصول نہیں کر سکے گا۔

شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارکنگ شہریوں کے لیے مکمل طور پر مفت ہو گی۔

WhatsApp Image 2025 07 25 at 3.38.38 PM WhatsApp Image 2025 07 25 at 3.38.39 PM

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری: سندھ حکومت نے سڑکوں پر پارکنگ فیس مکمل ختم کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!