تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلیوں کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج، جنگ بندی اور قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ

تل ابیب: اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں شہری وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے، جنگ بندی اور قیدیوں کی واپسی کے حق میں بھرپور مظاہرہ کیا۔

قائد آباد میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنل عامر کوہاٹی ہلاک، ساتھی فرار

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرے میں شامل شہریوں نے ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج ریکارڈ کرایا اور اسرائیلی حکومت و فوج کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو جنگ جاری رکھنے کا ذمہ دار قرار دیا اور ان کی پالیسیوں کو ناکام اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے غزہ میں نسل کشی کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھائے گئے تھے، جن پر فلسطینی عوام سے یکجہتی اور انسانی حقوق کے احترام کے مطالبات درج تھے۔

یہ مظاہرہ ایسے وقت میں ہوا جب اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں کے دوران شہری ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جب کہ متعدد اسرائیلی قیدی تاحال واپس نہیں آ سکے۔

تل ابیب میں عوامی دباؤ میں اضافہ اسرائیلی حکومت کے لیے ایک نیا چیلنج بن چکا ہے، جس سے حکومت کی داخلی پالیسیوں پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

One thought on “تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلیوں کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج، جنگ بندی اور قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!