قائد آباد میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنل عامر کوہاٹی ہلاک، ساتھی فرار

کراچی: قائد آباد کے علاقے سواتی محلے کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنل عامر عرف عامر کوہاٹی ہلاک ہوگیا، جب کہ اس کا ساتھی موقعے سے فرار ہو گیا۔

پاکستان ایک امن پسند اور ترقی کی جانب گامزن ملک ہے، دشمن ہماری قومی یکجہتی سے ہمیشہ مایوس رہے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

تفصیلات کے مطابق گشت پر مامور پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی مسلح ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم مارا گیا۔ عامر کوہاٹی متعدد خطرناک وارداتوں میں ملوث اور مختلف تھانوں کو مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول بمعہ ایمونیشن، نقدی اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ برآمد اسلحہ کو فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عامر کوہاٹی کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 16 سے زائد مقدمات درج تھے، جن میں اقدامِ قتل، اسلحہ ایکٹ، ڈکیتی، زخمی کرنے اور انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

ملزم کی مجرمانہ تاریخ درج ذیل مقدمات پر مشتمل ہے:

مقدمہ نمبر 286/17 – دفعہ 324

مقدمہ نمبر 288/17 – دفعہ 23/1A

مقدمہ نمبر 232/18 – دفعہ 23/1A (تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا)

مقدمہ نمبر 451/18 – دفعہ 353/324/34

مقدمہ نمبر 452/18 – دفعہ 23/1A

مقدمہ نمبر 338/20 – دفعہ 397/34

مقدمہ نمبر 94/21 – دفعہ 353/324/427/34/7ATA

مقدمہ نمبر 95/21 – دفعہ 23/1A

مقدمہ نمبر 153/24 – دفعہ 353/354/34

مقدمہ نمبر 128/24 – دفعہ CNSA 6/9A

مقدمہ نمبر 165/24 – دفعہ CNSA 6/9(2)C

مقدمہ نمبر 191/23 – دفعہ 6/9C CNSA

مقدمہ نمبر 192/23 – دفعہ 23/1A

مقدمہ نمبر 300/25 – دفعہ 394/397/34 (تھانہ سکھن)

مقدمہ نمبر 304/25 – دفعہ 302/324/393/34 (تھانہ سکھن)

مقدمہ نمبر 306/25 – دفعہ 385/386/34

پولیس کے مطابق ضابطے کی کارروائی جاری ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

WhatsApp Image 2025 07 25 at 3.37.45 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 25 at 3.37.45 PM 2 WhatsApp Image 2025 07 25 at 3.37.46 PM WhatsApp Image 2025 07 25 at 3.37.46 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 25 at 3.37.46 PM 2

65 / 100 SEO Score

One thought on “قائد آباد میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنل عامر کوہاٹی ہلاک، ساتھی فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!