مستونگ میں فتنۂ الہندستان کے تین دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید، آپریشن کلین اپ جاری

مستونگ: پاک فوج نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیم "فتنۂ الہندستان” کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ مقابلے میں پاک فوج کا ایک میجر اور ایک سپاہی شہید ہو گئے۔

\بلدیہ ٹاؤن میں فٹبال اسٹیڈیم کی آڑ میں سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش ناکام، کے ایم سی افسر کی مبینہ سرپرستی کا انکشاف

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ جھڑپ کے دوران دہشتگردوں کے خلاف دلیرانہ کارروائی میں میجر زیاد سلیم اوّل اور سپاہی نظم حسین نے جام شہادت نوش کیا۔

فوج کے ترجمان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن تاحال جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرست دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہر قیمت پر دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مستونگ آپریشن میں دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے شہید میجر اور سپاہی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہادر سپوت دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوئے اور پوری قوم کو ان کی جرأت پر فخر ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بھی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

WhatsApp Image 2025 07 24 at 8.36.26 PM WhatsApp Image 2025 07 24 at 8.36.26 PM 1

One thought on “مستونگ میں فتنۂ الہندستان کے تین دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید، آپریشن کلین اپ جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!