سی ویو پر پھنسنے والی گاڑی کو ریسکیو 1122 نے بحفاظت نکال لیا

کراچی: سی ویو کے ساحل پر ایک گاڑی کے ریت میں پھنسنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو بحفاظت نکال لیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو متحرک کیا گیا اور فوری طور پر ایک ایمبولینس اور ایک ریکوری وہیکل جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت اہم اجلاس، لیاری ایکسپریس وے، موٹروے ایم-9 اور نادرن بائی پاس سے متعلق سیکیورٹی و ٹریفک امور پر غور

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گاڑی کو کامیابی سے باہر نکالا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق، ادارہ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور عوام سے اپیل ہے کہ ساحلی علاقوں میں گاڑی چلاتے وقت احتیاط برتیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “سی ویو پر پھنسنے والی گاڑی کو ریسکیو 1122 نے بحفاظت نکال لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!