ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت اہم اجلاس، لیاری ایکسپریس وے، موٹروے ایم-9 اور نادرن بائی پاس سے متعلق سیکیورٹی و ٹریفک امور پر غور

کراچی: ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں لیاری ایکسپریس وے، موٹروے ایم-9، نادرن بائی پاس اور دیگر اہم شاہراہوں سے متعلق سیکیورٹی و ٹریفک امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

پاک بحریہ کے لیے مقامی سطح پر تیار کردہ گن بوٹ پی این ایس ساہیوال کی لانچنگ تقریب، خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی موٹروے ساؤتھ ریجن، ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن، ڈی آئی جی موٹروے اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

ایڈیشنل آئی جی موٹروے ساؤتھ ریجن نے شرکاء کو ان شاہراہوں پر سیکیورٹی، حادثات کی روک تھام، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال اور جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ شہریوں کی سہولت، ٹریفک کی روانی، اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور موٹروے حکام کے درمیان قریبی رابطہ ضروری ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ ایک مشترکہ اور جامع حکمت عملی مرتب کی جائے، جس پر فوری اور مؤثر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ آئندہ دونوں ادارے باہمی رابطے اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں گے تاکہ شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور تیز رفتار سفر کی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

WhatsApp Image 2025 07 24 at 3.35.17 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 24 at 3.35.17 PM 2 WhatsApp Image 2025 07 24 at 3.35.17 PM 3

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت اہم اجلاس، لیاری ایکسپریس وے، موٹروے ایم-9 اور نادرن بائی پاس سے متعلق سیکیورٹی و ٹریفک امور پر غور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!