پاکستان مخالف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، افواج پاکستان ملک کی سلامتی کی ضامن ہیں: بلال عباس قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر): پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کار پاکستان کی سالمیت کے خلاف سرگرم ہیں، لیکن افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر کے انہیں نیست و نابود کر رہے ہیں۔

سول اسپتال کراچی: پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کا ہنگامی اجلاس، 7 رکنی کمیٹی قائم

انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے سازشوں میں مصروف ہیں اور مختلف طریقوں سے پاکستان کی عالمی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن ان کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔

بلال عباس قادری نے کہا کہ پاکستان مخالف قوتیں بخوبی جانتی ہیں کہ جس دن پاکستان اپنے پاؤں پر مکمل طور پر کھڑا ہو گیا، اس کی ترقی کو روکنا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، لیکن افواج پاکستان کی قربانیاں اور محنت رنگ لا رہی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہشتگرد عناصر اب پسپائی اختیار کر چکے ہیں اور بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر پاک افواج نے انہیں دنیا کے آخری کونے تک نہ چھوڑنے کا عزم کر رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمِ اسلام کے اتحاد کی علامت ہے اور صرف پاکستان ہی وہ ملک ہے جو تمام اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو اندرونی بحرانوں میں الجھائے رکھنا چاہتی ہیں۔

بلال عباس قادری نے کہا کہ اسلام مخالف قوتیں نہ صرف پاکستان بلکہ تمام مسلم ممالک کو کمزور کرنے کے لیے سازشوں میں مصروف ہیں۔ دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، جبکہ اسرائیل کو بطور چہرہ استعمال کر کے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف گہری عالمی سازشیں کی جا رہی ہیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان مخالف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، افواج پاکستان ملک کی سلامتی کی ضامن ہیں: بلال عباس قادری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!