اسلام کے لبادے میں چھپے فتنوں کو لگام دی جائے، فرقہ واریت کے خلاف علماء کردار ادا کریں: شاداب رضا نقشبندی

کراچی: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسلام کے لبادے میں چھپے فتنوں کو لگام دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اُمت مسلمہ میں انتشار پھیلانے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، اسلام کو بگاڑنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے روکنا ہوگا۔

نئی اجرک نمبر پلیٹ سندھ میں لسانی نفرت کو ہوا دینے کی کوشش ہے: آفاق احمد

مرکز اہلسنت سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے علماء حق کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے 1947ء والے جذبے کو دوبارہ زندہ کرنا ہوگا۔ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا اور آج دنیا بھر میں اسلام کا قلعہ سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کو ہوا دینے والی قوتوں کو سختی سے روکا جائے، کیونکہ ملک و اسلام دشمن عناصر ہی کراچی سمیت ملک بھر میں امن تباہ کر رہے ہیں۔ ان کے مقاصد بیرونی آقاؤں کی خوشنودی ہے، جن کے خلاف سخت قانونی اقدامات وقت کی ضرورت ہے۔

محمد شاداب رضا نے کہا کہ اگر ملک میں مستقل بنیادوں پر امن قائم کرنا ہے تو بزرگان دین کی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا۔ امن، محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا پیغام ہر گھر تک پہنچانا ہوگا۔ اہلسنت پاکستان کی اکثریتی اور امن پسند قوت ہیں، جو ملک کی سلامتی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک و اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو اتحاد اور یکجہتی کے فروغ سے ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ اسلام دشمن طاقتیں مسلم دنیا کے وسائل پر قبضے اور مسلم ریاستوں کو کمزور کرنے کے لیے دہشتگردی اور سازشوں کا سہارا لے رہی ہیں۔

شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ جس طرح علماء کرام نے قیام پاکستان میں کردار ادا کیا، اسی طرح آج بھی فرقہ واریت اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے علماء کو فرنٹ لائن پر آنا ہوگا اور اسلام کے اصل چہرے کو اجاگر کرنا ہوگا۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “اسلام کے لبادے میں چھپے فتنوں کو لگام دی جائے، فرقہ واریت کے خلاف علماء کردار ادا کریں: شاداب رضا نقشبندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!