واشنگٹن / نئی دہلی / اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ماضی کی کشیدگی پر لب کشائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر انہوں نے مداخلت نہ کی ہوتی تو خطے میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔
ریلوے قومی اثاثہ، بغیر ٹکٹ سفر پر زیرو ٹالرنس: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا اہم اجلاس
ریپبلکن اراکین سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا:
"میں نے دونوں ممالک کو دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر جنگ نہ روکی تو امریکا تجارت بند کر دے گا۔”
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں واضح کیا کہ حالیہ پاک بھارت جھڑپوں کے دوران پانچ بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے گئے، اور ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جنگ کو رکوا کر دنیا کو ایک بڑی تباہی سے بچایا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر کا یہ بیان پہلی مرتبہ سامنے نہیں آیا بلکہ اس سے قبل بھی انہوں نے ایسے ہی دعوے کیے تھے، جن میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بھارتی فوج کی جانب سے "آپریشن سندور” کا جو دعویٰ کیا گیا تھا، وہ بین الاقوامی سطح پر پہلے ہی مشکوک سمجھا جاتا رہا ہے، اور اب ایک بار پھر امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سفارتی سبکی کا سامنا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف جنگ رکوانے کا کریڈٹ اپنے سر لیا بلکہ یہ تاثر بھی دیا کہ ان کی سخت پالیسی اور دباؤ کے باعث خطے میں بڑا تصادم ٹل گیا۔
