گورنر سندھ کی زیر صدارت جشنِ آزادی تقریبات ‘معرکۂ حق’ کی تیاریوں پر اعلیٰ سطحی اجلاس

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں جشنِ آزادی کی تقریبات "معرکۂ حق” کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں یکم اگست سے 14 اگست تک جاری رہنے والے تقریباتی شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی۔

شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، اسٹریٹ کرائم میں ملوث موٹرسائیکل لفٹرز گرفتار

گورنر سندھ نے اجلاس میں تقریبات کے جملہ پروگرامز کی منظوری دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ تمام تقریبات کی خود براہ راست نگرانی کریں گے۔ اس سلسلے میں متعلقہ افسران کو مخصوص ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں تاکہ ہر تقریب کو شایانِ شان انداز میں منعقد کیا جا سکے۔

اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری، ملٹری سیکریٹری، پریس سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹریز، ڈپٹی سیکریٹریز، پروٹوکول افسر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اور انتظامی تیاریوں پر بریفنگ دی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ "معرکۂ حق” کے عنوان سے منعقد کی جانے والی تقریبات میں قومی جذبے، اتحاد اور قربانی کے پیغام کو اجاگر کیا جائے گا، اور تمام پروگرام عوام کو وطن سے جوڑنے کا ذریعہ بنیں گے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!