اورکزئی: سرکاری احکامات نہ ماننے پر 48 پولیس اہلکار معطل، محکمانہ کارروائی کا آغاز

اورکزئی: خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران سرکاری احکامات نہ ماننے والے درجنوں پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹس پر وی آئی پی لین کی سیکیورٹی اے ایس ایف کے سپرد، وزارت دفاع کا فیصلہ نافذ

ضلع پولیس افسر (ڈی پی او) شوکت علی کے مطابق 6 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور 42 کانسٹیبلز کو معطل کر دیا گیا ہے، جنہوں نے چیک پوسٹوں پر تعیناتی سے متعلق سرکاری احکامات ماننے سے انکار کیا تھا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ معطل اہلکاروں کے خلاف انکوائری جاری ہے، جبکہ بعض اہلکاروں کی شولڈر پروموشنز ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

شوکت علی کے مطابق کچھ مزید افسران اور اہلکار بھی محکمانہ کارروائی کی زد میں آ سکتے ہیں، جو احکامات کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ضلع اورکزئی میں خوارج کے حملے میں اورکزئی اسکاؤٹس کے 4 اہلکار شہید ہوئے تھے، جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور پولیس کی چیک پوسٹوں پر الرٹ بڑھا دیا گیا ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “اورکزئی: سرکاری احکامات نہ ماننے پر 48 پولیس اہلکار معطل، محکمانہ کارروائی کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!