ڈھاکہ: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور پاکستان کے نگران وزیرِ داخلہ محسن نقوی بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے ایئرپورٹ پر محسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔ محسن نقوی ڈھاکہ میں ایشین کرکٹ کونسل کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کریں گے۔
اے سی سی کی سالانہ میٹنگ کل (جمعرات) کو ڈھاکہ میں منعقد ہوگی، جس میں رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔ میٹنگ میں ایشیائی کرکٹ کے فروغ، آئندہ ایونٹس اور باہمی تعاون کے امور زیرِ غور آئیں گے۔
آج (بدھ) کے روز ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے تمام شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا، جس میں کرکٹ سفارت کاری کو فروغ دینے اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔