ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی، کیٹگری A اور C کے گٹکا ماوا فروش گرفتار

کراچی: ابراہیم حیدری پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مچھلی مارکیٹ علی اکبر شاہ گوٹھ کے علاقے سے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث کیٹگری A اور C کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد علی عرف محمد بنگالی اور محمد طیب کے نام سے ہوئی ہے، جو ابراہیم حیدری سمیت شہر کے مختلف مقامات پر مضر صحت گٹکا ماوا کی فروخت میں ملوث تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا اور فروخت کی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان کا نام پولیس کی مطلوبہ فہرست میں شامل تھا اور وہ طویل عرصے سے قانون کی نظروں سے بچتے پھر رہے تھے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاکہ ان کے نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں تک بھی پہنچا جا سکے۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی، کیٹگری A اور C کے گٹکا ماوا فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!