بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

پہرود (بلوچستان): سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پہرود میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ یہ کارروائی 19 اور 20 جولائی 2025 کی درمیانی شب خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔

مہاجر قومی موومنٹ کی تاجر برادری کی ہڑتال کی حمایت، آفاق احمد کا حکومت پر شدید تنقید

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے فتنہ الہندوستان کا جھنڈا، جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان حالیہ دنوں میں متعدد معصوم اور بے گناہ پاکستانی شہریوں پر دہشتگردانہ حملوں میں ملوث رہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ اس گروہ کے تمام عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا تاکہ ملک میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی شمالی وزیرستان میں ایک بڑے آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!