تھانہ سائیٹ اے پولیس کا گٹکا/ماوا کے خلاف بڑا ایکشن، 1625 پڑیاں برآمد، ایک ملزم گرفتار

کراچی: ضلع کیماڑی کی تھانہ سائیٹ اے پولیس نے لسٹڈ گٹکا/ماوا فروش ملزم اقبال کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پٹھان کالونی میں قائم ڈمپنگ پوائنٹ پر چھاپا مارا۔ کارروائی ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔

ایف آئی اے کے 26 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو گریڈ 18 میں ترقی، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کارروائی کے دوران مرکزی ملزم اقبال ولد شریف موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم اس کا ساتھی کامران ولد رفیق کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اقبال کا نام گٹکا/ماوا فروشوں کی "C” کیٹیگری میں شامل ہے۔

گرفتار ملزم کامران کے قبضے سے 9 بوروں میں چھپائی گئی 1625 گٹکا/ماوا کی پڑیاں اور انڈین نسوار "Royal King” کے 38 پیکٹ برآمد کیے گئے۔

کارروائی ایس پی سائٹ ڈویژن زین رضا بلوچ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے اور ان کی ٹیم نے کی۔ ملزم کے خلاف گٹکا/ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ گٹکا و ماوا مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!