اوچ شریف شرط پر نہر پار کرنے کی کوشش میں بزرگ شہری ڈوب کر جاں بحق ویڈیو وائرل

افسوسناک واقعہ میں 66 سالہ ریٹائرڈ ریلوے ملازم شبیر نہر پار کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق شبیر کو چند مقامی افراد نے بڑی اور گہری نہر تیر کر عبور کرنے کا چیلنج دیا تھا اور شرط رکھی تھی کہ اگر وہ کامیاب ہو جائے تو اسے 1000 روپے دیے جائیں گے۔
بھارت کا وادی بائسارن حملے کا الزام پاکستان پر امریکہ کی حمایت چین کی مزاحمت

شبیر نہ تو تربیت یافتہ تیراک تھا اور نہ ہی اس قسم کی جسمانی مشقت کے لیے موزوں، لیکن شرط کے لالچ میں آ کر نہر میں کود گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق شبیر جیسے ہی پانی میں اترا، ڈوبنے لگا، مگر وہاں موجود افراد مدد کرنے کے بجائے ہنستے رہے اور اس کی ویڈیو بناتے رہے۔

یہی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی گئی، جس پر شدید عوامی غم و غصہ دیکھنے میں آیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جنہوں نے شبیر کو اکسایا اور بعد میں مدد سے گریز کیا۔

شبیر کے مکمل طور پر پانی میں غائب ہو جانے کے بعد کسی نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی، لیکن جب تک ریسکیو ٹیم پہنچی، شبیر جاں بحق ہو چکا تھا۔ اس کی لاش نکال کر ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ واقعے کے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود اوچ شریف پولیس کی جانب سے تاحال کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “اوچ شریف شرط پر نہر پار کرنے کی کوشش میں بزرگ شہری ڈوب کر جاں بحق ویڈیو وائرل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!