رائٹر گلڈ ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات 2024-25 کا شفاف انعقاد، شہاب الدین غوری بلا مقابلہ صدر منتخب

کراچی (پ ر) رائٹر گلڈ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے سال 2024-25 کے انتخابات کا کامیاب اور شفاف انعقاد 13 جولائی 2025 کو مقامی ہال میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر الاٹیز کے ساتھ ساتھ سیاسی، سماجی، کاروباری اور صحافتی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی، جس سے تقریب کی اہمیت مزید بڑھ گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے، حکومت ریلیف نہیں دے سکتی تو زندگی مفلوج نہ کرے: شاداب رضا نقشبندی

شہاب الدین غوری کو بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر شرکاء نے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر امتیاز الحق بخاری (سی ای او بخاری گروپ آف کمپنیز) نے انتخابات کے کامیاب اور پُرامن انعقاد کو سوسائٹی انتظامیہ کی شاندار کارکردگی قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ اب سوسائٹی میں ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور الاٹیز کو جلد پلاٹس حوالگی ممکن بنائی جائے گی۔

شرکاء میں معروف وکلاء، سوسائٹی نمائندگان اور صحافیوں کے ساتھ ساتھ چیئرمین PWGA حسن گبول، ایم پی اے پی ایس-97 ایڈووکیٹ رانا علی شوکت، علی مخدوم، فرحان احمد درانی، امتیاز خان فاران، افتخار فرید، فرید احمد مون اور لالہ عبد الرحیم بھی شامل تھے۔ سب نے اپنی تقاریر میں سوسائٹی کی سابقہ جدوجہد کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت ترقی کا تسلسل جاری رکھے گی۔

اس موقع پر چیئرمین PWGA حسن گبول نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سوسائٹی کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہوں گے۔ سینئر صحافی امتیاز خان فاران نے کہا کہ جمہوری عمل کا تسلسل سوسائٹی کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔

نومنتخب عہدیداروں میں سید احمد رضا زیدی، ضیاء عمران، ذوالقرنین احمد (شاداب احسانی)، عمیر عابد، محمد ذیشان، ارسلان ہاشمی، محمد شعیب، ذیشان آرائیں، نسیم احمد، تنویر اعجاز اور نیئر احمد خان شامل ہیں۔ انتخابات میں ووٹرز کی بھرپور شرکت جمہوری عمل پر اعتماد کا مظہر تھی۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “رائٹر گلڈ ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات 2024-25 کا شفاف انعقاد، شہاب الدین غوری بلا مقابلہ صدر منتخب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!