گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار، ساتھی فرار

کراچی (ڈسٹرکٹ ایسٹ): گلشن ڈویژن کی تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے ڈالمیہ شانتی نگر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مضرِ صحت گٹکا ماوا فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی کارروائی، کار لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت رحمت اللہ ولد محمد اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے تین کلو تیار شدہ گٹکا ماوا، 72 تیار پڑیاں اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، جبکہ فرار ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ مضر صحت اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار، ساتھی فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!