سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی کارروائی، کار لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی (ایسٹ): تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے کار لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی اقراء یونیورسٹی کے قریب خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران کار لفٹر گروہ کے دو ارکان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، 71 افراد کیلئے سول ایوارڈز کی منظوری

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مہر علی ولد محمد عمر اور اختیار علی ولد محمد سچل چانڈیو کے قبضے سے چوری شدہ کار برآمد کر لی گئی ہے۔ مذکورہ گاڑی تھانہ گلستانِ جوہر کی حدود سے چوری کی گئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 486/2025 بجرم دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان کے تحت درج ہے۔

پولیس نے سرقہ شدہ گاڑی کو ضابطے کے تحت اپنی تحویل میں لے کر ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) کے حوالے کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے، اور ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی کارروائی، کار لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!