وزیراعلیٰ سندھ کا ایس پی ایس سی کا دورہ، کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ لیب کا افتتاح، شفافیت و میرٹ کو سراہا

کراچی/حیدرآباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کے دفتر کا دورہ کیا اور کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (سی بی ٹی) لیب کا افتتاح کیا۔ ایس پی ایس سی کے چیئرمین محمد وسیم اور اراکینِ کمیشن نے وزیراعلیٰ کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ نے خود موک ٹیسٹ دے کر کمپیوٹرائزڈ امتحانی نظام کا آغاز کیا، جس میں انہوں نے 20 میں سے 18 نمبر حاصل کیے۔

لیاری کھڈا مارکیٹ میں عمارت کی چھت گرنے سے دو خواتین جاں بحق، سعید غنی کا متاثرہ مقام کا دورہ، مخدوش عمارتوں کی ازسرِنو جانچ کا اعلان

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایس پی ایس سی کا شفاف، میرٹ پر مبنی اور جدید امتحانی نظام مثالی ہے، اور قابلیت کی بنیاد پر بھرتیاں اداروں کو مضبوط بنائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ شفافیت اور فوری نتائج کو یقینی بناتی ہے، جو امیدواروں اور محکموں دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

چیئرمین ایس پی ایس سی نے بریفنگ میں بتایا کہ سی بی ٹی لیب روزانہ 2000 ٹیسٹ کی صلاحیت رکھتی ہے، اور 500 ٹیبز سے لیس ہے۔ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہے۔ ٹیسٹنگ سسٹم میں انسانی غلطی کا امکان کم ہو گیا ہے، اور شفاف بھرتیوں کا عمل مزید تیز ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بعدازاں حیدرآباد میں زیر تعمیر ایس پی ایس سی سیکریٹریٹ کمپلیکس کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں بریفنگ دی گئی کہ منصوبہ 2517.430 ملین روپے لاگت کا ہے اور جلد مکمل ہونے کے مراحل میں ہے۔ وزیراعلیٰ نے فنڈز کی فوری اجرائی کے احکامات دیے اور ترقیاتی تاخیر کو ناقابلِ برداشت قرار دیا۔

کمپلیکس میں دفاتر، ڈیجیٹل لائبریری، آڈیٹوریم، کیفےٹیریا، امتحانی برانچ، کنٹرول روم اور آئی ٹی لیب جیسی جدید سہولیات شامل ہوں گی، جو امیدواروں کے لیے بہترین تعلیمی و امتحانی ماحول فراہم کریں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایس پی ایس سی کی کارکردگی، ڈیجیٹل منتقلی، ملازمین کی ترقی، تنخواہوں میں اضافے اور کمیشن کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر صوبائی ادارے کو بہترین افسران کی ضرورت ہے، اور وہ صرف شفاف کمیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!