گڈاپ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار

گڈاپ سٹی پولیس نے مضرِ صحت گٹکا اور ماوا فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر جمیل کالونی کے قریب کی گئی، جہاں سے ملزم رحمت اللہ کو گرفتار کیا گیا۔

اجرک نمبر پلیٹ مہاجر عوام پر زبردستی مسلط نہ کی جائے، آفاق احمد کا سندھ حکومت کو انتباہ

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے دس کلوگرام سے زائد مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم مختلف علاقوں میں گٹکا اور ماوا کی فروخت میں ملوث تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جس میں اس کے دیگر ساتھیوں اور سپلائی نیٹ ورک سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!