اجرک نمبر پلیٹ مہاجر عوام پر زبردستی مسلط نہ کی جائے، آفاق احمد کا سندھ حکومت کو انتباہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے اجرک ڈیزائن والی موٹر سائیکل نمبر پلیٹس کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجرک مہاجر قوم کا کلچر نہیں، سندھ حکومت مہاجر عوام پر زبردستی ثقافتی شناخت مسلط نہ کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومتی ہٹ دھرمی کے خلاف جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

کراچی میں رہائشی عمارت کا حصہ منہدم دو خواتین جاں بحق وزیر بلدیات نے نوٹس لے لیا

اپنے بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ اگر سندھ حکومت واقعی ٹریفک نظام میں بہتری چاہتی ہے تو اسے سب سے پہلے سڑکوں کی حالت بہتر بنانا ہوگی اور ہیوی ٹریفک کے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد کروانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ یا نمبر پلیٹ کی بنیاد پر شہریوں کے چالان اور ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج زیادتی ہے۔

آفاق احمد کا کہنا تھا کہ اجرک کسی طور پر مہاجر قوم کی ثقافتی علامت نہیں ہے، جیسے کسی سندھی شہری کو زبردستی شیروانی یا جناح کیپ نہیں پہنائی جا سکتی، ویسے ہی کسی مہاجر کو اجرک پہننے یا اپنانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 90 فیصد غیر سندھی آبادی ہے، اور محض 10 فیصد سندھی آبادی کے کلچر کو اکثریت پر مسلط کرنا شہری و دیہی تقسیم کو مزید گہرا کرے گا، جس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

چیئرمین ایم کیو ایم (پاکستان) نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل کی خریداری کے وقت شہری لائف ٹائم نمبر پلیٹ کی قیمت ادا کرتے ہیں، لہٰذا نئی اجرک نمبر پلیٹ کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے، شہریوں سے دوبارہ پیسے نہ لیے جائیں اور جن سے لیے گئے ہیں وہ واپس کیے جائیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ موٹر سائیکل سواروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور ان حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے فی کس مالی امداد فراہم کی جائے۔ بصورت دیگر جلد بھرپور عوامی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “اجرک نمبر پلیٹ مہاجر عوام پر زبردستی مسلط نہ کی جائے، آفاق احمد کا سندھ حکومت کو انتباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!