کراچی میں کانگو وائرس کا تیسرا کیس رپورٹ عید کے بعد دو ہلاکتیں ہو چکی ہیں

کراچی میں عید قرباں کے بعد کانگو وائرس کا تیسرا کیس سامنے آ گیا ہے۔ متاثرہ مریض کو شدید بخار اور نیم بیہوشی کی حالت میں جناح اسپتال کے وارڈ نمبر 5 میں داخل کیا گیا۔
سنو چندا کے کردار شہانہ اور ارسل کی اے آئی ویڈیو وائرل مداح تیسرے سیزن کے منتظر

اسپتال انتظامیہ کے مطابق، مریض کی شناخت 33 سالہ مرد کے طور پر ہوئی ہے، جسے ابتدائی طور پر کانگو وائرس کی علامات کے باعث ہسپتال لایا گیا۔ بعد ازاں پی سی آر ٹیسٹ کروایا گیا، جس کی رپورٹ میں کانگو وائرس مثبت آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ رواں سال کراچی سے رپورٹ ہونے والا تیسرا کیس ہے، جب کہ عید قرباں کے بعد دو افراد کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق، کانگو وائرس مویشیوں کی کھال یا خون سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، اور عید قرباں کے موقع پر جانوروں کی قربانی اور ان کی صفائی کے دوران یہ وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

اسپتال ذرائع نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ متاثرہ جانوروں سے دور رہیں، حفاظتی دستانے اور ماسک کا استعمال کریں، اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری طور پر اسپتال سے رجوع کریں۔

صوبائی محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے ہسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی اپیل کی ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں کانگو وائرس کا تیسرا کیس رپورٹ عید کے بعد دو ہلاکتیں ہو چکی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!