سنو چندا کے کردار شہانہ اور ارسل کی اے آئی ویڈیو وائرل مداح تیسرے سیزن کے منتظر

ہم ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے "سنو چندا” کے مداحوں کے لیے ایک دلچسپ لمحہ اس وقت آیا جب سوشل میڈیا پر اس ڈرامے کے دو مشہور کردار شہانہ اور ارسل کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے تیار کردہ ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
عراق کے شہر کوت میں ہائپر مارکیٹ میں آتشزدگی 60 افراد جاں بحق تین روزہ سوگ کا اعلان

یہ ڈراما 2018 اور 2019 میں اپنے دو سیزنز کے ذریعے ناظرین کو خوب محظوظ کر چکا ہے اور آج بھی اپنی دل چسپ کہانی، جاندار مکالموں اور منفرد کرداروں کے باعث مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

حالیہ وائرل ویڈیو میں شہانہ (نادیہ افگن) اور ارسل (فرحان سعید) کو بچوں کی صورت میں دکھایا گیا ہے، جہاں شہانہ اپنے بیٹے ارسل کو اس کے والد کی سابقہ منگیتر پر نظر رکھنے کا مشورہ دیتی ہیں۔ یہ منظر دراصل ڈرامے کے ایک اصل سین پر مبنی ہے، جسے اے آئی کے ذریعے نئے اور مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا۔

اداکار فرحان سعید نے یہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے نادیہ افگن کو بھی ٹیگ کیا، جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی۔

صارفین کی بڑی تعداد نے ویڈیو کو مزاحیہ اور تخلیقی قرار دیا، اور تبصروں میں نہ صرف اداکاروں کی تعریف کی بلکہ ڈرامے کے تیسرے سیزن کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ شہانہ اور ارسل کے درمیان پنجابی لب و لہجے اور خاندانی مزاح پر مبنی مکالمے آج بھی اتنے ہی دل چسپ ہیں جتنے ڈرامے کی نشرِ مکرر کے وقت تھے۔

واضح رہے کہ "سنو چندا” کی مرکزی کاسٹ میں اقرا عزیز، فرحان سعید، نادیہ افگن، مشال خان اور نبیل زبیری شامل تھے، جن کے کرداروں نے ناظرین پر گہرا اثر چھوڑا۔

اگرچہ ہم ٹی وی کی جانب سے تاحال "سنو چندا” کے تیسرے سیزن کے حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی، مگر وائرل ہونے والی اس ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ مداح اب بھی ان کرداروں کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

One thought on “سنو چندا کے کردار شہانہ اور ارسل کی اے آئی ویڈیو وائرل مداح تیسرے سیزن کے منتظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!