ضلع کیماڑی کے تھانہ پاک کالونی پولیس نے میانوالی کالونی دھوبی گھاٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر ایس ایچ او انور علی کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔
وفاقی وزیر شزا فاطمہ سے کورین ناظم الامور کی ملاقات ڈیجیٹل تعاون پر تبادلہ خیال
گرفتار ملزمان کی شناخت بلال ولد زمرود، اکرام اللّٰہ ولد محمد اسلم، اور محمد کامران ولد غلام محمد کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ ان کا ایک ساتھی شعیب ولد اطلس موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری 2040 گرام وزنی چرس برآمد کی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے دیگر جرائم اور نیٹ ورک سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔
