وزیر داخلہ سندھ کا ڈرائیونگ اسکول سعیدآباد کا افتتاح، آئی جی سندھ: حادثات کی روک تھام میں اسکول اہم کردار ادا کرے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر): وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے پولیس ٹریننگ سینٹر (پی ٹی سی) سعیدآباد میں قائم سندھ پولیس ڈرائیونگ اسکول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ان کی آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

سندھ میں مخدوش عمارتوں کی نشاندہی و بحالی کے لیے سروے کا فیصلہ، سعید غنی کی زیر صدارت اہم اجلاس

ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نے وزیر داخلہ سندھ کو اسکول کے قیام، اس کے مقاصد اور مستقبل کے اہداف سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ سندھ پولیس کا ڈرائیونگ اسکول شہریوں کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے، جو نہ صرف تربیت یافتہ ڈرائیورز پیدا کرے گا بلکہ سڑکوں کو حادثات سے محفوظ بنانے میں بھی مدد دے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسکول مستقبل میں سندھ پولیس کی تاریخ میں ایک سنگ میل کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ تربیت یافتہ ڈرائیورز سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی سوچ کو ترک کریں گے اور محفوظ ڈرائیونگ کلچر کو فروغ دیں گے۔

اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ اس ڈرائیونگ اسکول کا قیام حادثات کی روک تھام کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔ ٹریفک پولیس میں دیانت دار اور اچھی شہرت کے حامل افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل میں اس اسکول کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل پر چلانے کا منصوبہ ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ باڈی وارن کیمراز نے پولیس کی کارکردگی اور شفافیت میں اضافہ کیا ہے، جبکہ ٹریفک قوانین پر مشتمل ترامیم کا مسودہ جلد حکومت کو پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی پروجیکٹ پر کام جاری ہے اور اس کے مکمل ہونے سے شہر میں ٹریفک نظام میں بہتری آئے گی۔

افتتاحی تقریب میں دیگر اعلیٰ افسران اور ماہرین بھی موجود تھے جنہوں نے ڈرائیونگ اسکول کو سندھ پولیس کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر داخلہ سندھ کا ڈرائیونگ اسکول سعیدآباد کا افتتاح، آئی جی سندھ: حادثات کی روک تھام میں اسکول اہم کردار ادا کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!