وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، سالانہ رپورٹ پیش

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ نے ملاقات کی اور سال 2024ء کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔

کراچی ٹریفک پولیس کا مختلف اضلاع میں ٹریفک آگاہی پروگرامز کا انعقاد، شہریوں میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر

ملاقات کے دوران وفاقی محتسب نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ انشورنس پالیسی ہولڈرز کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے محتسب کا ادارہ بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2024ء میں ملک بھر سے انشورنس پالیسی ہولڈرز کی جانب سے 6116 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 5827 شکایات حل کی جا چکی ہیں۔

ممتاز علی شاہ کے مطابق حل ہونے والی شکایات کی شرح 95.27 فیصد ہے، جبکہ باقی ماندہ 289 شکایات پر بھی تیزی سے کارروائی جاری ہے، جو جلد مکمل کر لی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حل ہونے والی 5228 شکایات میں 3992 بینک انشورنس، 424 ٹرم پلان، 619 ڈیتھ کلیم، 213 میچورٹی، 103 ہیلتھ انشورنس، 112 وہیکل انشورنس، 97 گروپ انشورنس، 73 فصلوں کی انشورنس، 59 چوری کے کیسز، 33 فائر انشورنس اور 139 انتظامی نوعیت کے معاملات شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی انشورنس محتسب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو انشورنس کے نظام اور حقوق کے بارے میں مزید آگاہی فراہم کی جائے تاکہ ان کے مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پالیسی ہولڈرز کی آگاہی سے ان کا اعتماد بڑھے گا اور انشورنس کمپنیوں کے ساتھ ان کے معاملات زیادہ شفاف اور آسان ہوں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان عبدالرشید چنا بھی موجود تھے۔

62 / 100 SEO Score

2 thoughts on “وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، سالانہ رپورٹ پیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!