روہڑی میں بڑی کارروائی، 4 کلو کرسٹل آئس برآمد، منشیات فروش گرفتار

سکھر: صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے اے ای ٹی او قمرالدین سیال کی سربراہی میں روہڑی سرکل میں بڑی کارروائی کے دوران موٹرسائیکل سوار منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

ترجمان کے مطابق سینٹرل جیل روڈ روہڑی پر تلاشی کے دوران ایک مشتبہ موٹرسائیکل کو روکا گیا، جس پر سوار ملزم نظام الدین کے قبضے سے 4 کلوگرام کرسٹل آئس برآمد کی گئی، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ ملزم سے برآمد شدہ منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی ضبط کر لی گئی ہے۔

محکمہ نے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے کامیاب کارروائی پر قمرالدین سیال اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے حکومت پرعزم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاتفریق بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

انہوں نے محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کو ہدایت کی کہ سندھ بھر میں تمام چیک پوسٹوں پر مزید سخت نگرانی کی جائے تاکہ منشیات کی اسمگلنگ کا مکمل سدباب کیا جا سکے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “روہڑی میں بڑی کارروائی، 4 کلو کرسٹل آئس برآمد، منشیات فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!