ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ایک ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایات پر جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے، جس کا مقصد انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہے۔

پولیس اہلکار بھی قانون کے پابند، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت محکمانہ کارروائی کا حکم

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عبدالزاہد خان کے نام سے ہوئی ہے، جسے کراچی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایک شہری کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے اس کے پاسپورٹ پر جعلی ایگزٹ اسٹیمپس لگوائیں۔

جعلی اسٹیمپس کی بنیاد پر جب مذکورہ شہری مزمل مظفر قطر جانے کی کوشش کر رہا تھا، تو امیگریشن حکام نے مشکوک دستاویزات کی بناء پر اُسے آف لوڈ کر دیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف انسانی اسمگلنگ، جعلسازی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!