فاروق ستار کا نمبر پلیٹ پر قومی پرچم یا قائداعظم کا قول لگانے کا مطالبہ، اجرک ڈیزائن پر کڑی تنقید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے تجویز دی ہے کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر قومی پرچم یا قائد اعظم محمد علی جناح کا کوئی قول درج ہونا چاہیے۔ انہوں نے اجرک ڈیزائن والی نمبر پلیٹس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب پیپلز پارٹی اجرک کے نام پر آئندہ الیکشن میں ووٹ لینے کی تیاری کر رہی ہے۔

جماعت اسلامی سندھ کے وفد کی آئی جی غلام نبی میمن سے ملاقات، لاڑکانہ و سکھر ڈویژن میں امن و امان پر تشویش کا اظہار

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ

"معصوم سندھی بھائیوں کی آنکھوں میں اجرک دکھا کر ووٹ بٹورنے کی تیاری کی جا رہی ہے، اور نمبر پلیٹس کے نام پر اب اجرک کو بھی فروخت کیا جا رہا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ

"پیپلز پارٹی کو اندازہ ہو چکا ہے کہ آئندہ الیکشن میں ‘زندہ ہے بھٹو’ کا نعرہ کارگر نہیں ہوگا۔ عوام سمجھ چکے ہیں کہ پی پی اب صرف اس نعرے کو استعمال کرکے اقتدار کی سیاست کر رہی ہے۔”

ایم کیو ایم نمبر پلیٹ کے معاملے پر احتجاج کی تیاری کر رہی ہے۔ فاروق ستار نے الزام لگایا کہ اندرون سندھ سے لائے گئے ٹریفک اہلکار کراچی میں رشوت کے ذریعے جیبیں گرم کر رہے ہیں۔

لیاری بلڈنگ سانحہ پر تنقید

فاروق ستار نے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے پر بھی سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ

"ایس بی سی اے افسران کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت بتائے کہ اس واقعے پر اس نے کتنی میٹنگز کیں؟ کتنی ڈیڈ لائنز دی گئیں؟ اور متاثرین کے لیے کیا متبادل انتظامات کیے گئے؟”

انہوں نے کہا کہ

"بے گھر مکینوں کو نوٹس دینا دراصل اپنی نااہلی اور کوتاہی چھپانے کا بہانہ ہے۔”

فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ وزیر بلدیات کو انکوائری مکمل ہونے تک استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔

میئر کراچی پر تنقید

مرتضیٰ وہاب کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ

"شہر کے تباہ حال انفراسٹرکچر پر میئر کراچی کا بیان مضحکہ خیز ہے۔”
انہوں نے زور دیا کہ
"18 ٹاؤن چیئرمینز کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو، میئر کو سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔"

69 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!