کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سینٹرل کی تیموریہ پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ ناگن چورنگی PNSC کٹ کے قریب ڈکیتوں سے آمنا سامنا ہونے پر فوری کارروائی کی، جس کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چار ملزمان بلا ضرب گرفتار کر لیے گئے۔
ایس آئی یو کی کارروائی، ڈکیتی و لوٹ مار میں ملوث گروہ کا کارندہ گرفتار، اسلحہ برآمد
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) کے مطابق، گرفتار ملزمان کے قبضے سے
-
ایک عدد 30 بور پستول لوڈ میگزین کے ساتھ
-
ایک عدد نقلی پستول
-
دو موٹر سائیکلیں
-
اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ناموں سے ہوئی ہے:
-
قاسم رضا ولد سید محمد رضا
-
محمد عمران ولد گلبہار
-
طلحہ رضا ولد محمد رضا
-
محمد عادل ولد اصغر
ملزمان کو تھانے منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی چھان بین جاری ہے، جبکہ برآمدہ موٹر سائیکلوں کے ریکارڈ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ آیا وہ چوری شدہ ہیں یا نہیں۔
ایس ایس پی سینٹرل نے پولیس پارٹی کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے گشت اور کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔
