منگھوپیر پولیس کی بڑی کارروائی: نو عمر اسٹریٹ کرمنلز کا گینگ گرفتار، نقدی و اسلحہ برآمد

کراچی کے ضلع ویسٹ میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث نو عمر ملزمان کے گینگ کو گرفتار کرکے شہریوں کو لوٹنے والی ایک اور خطرناک کڑی توڑ دی۔ یہ کامیاب کارروائی ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔

آرٹلری میدان پولیس کی بڑی کارروائی: کوکین فروش ملزم گرفتار، موٹرسائیکل بھی تحویل میں

پولیس نے خفیہ اطلاع پر منگھوپیر کے علاقے میں چھاپہ مارا اور چار کم عمر ملزمان کو گرفتار کیا، جن کی شناخت یوسف ولد عبدالہاشم، سعد ولد عبداللہ، عمار ولد عبداللہ اور ابراہیم ولد سید نواب کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے نکلی (ڈمی) پسٹل، مونسٹر چاکو (کھنجر) اور شہریوں سے لوٹی گئی نقدی برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ علاقے میں مختلف مقامات پر اسلحے کے زور پر وارداتیں کرتا تھا۔

ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران دیگر وارداتوں کے انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق کم عمر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو جرائم کے راستے سے روکا جا سکے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “منگھوپیر پولیس کی بڑی کارروائی: نو عمر اسٹریٹ کرمنلز کا گینگ گرفتار، نقدی و اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!