ٹریفک پولیس کراچی کے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں دربار اور بڑے کھانے کا اہتمام، فیس لیس ای ٹکٹنگ پر بریفنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر): کراچی ٹریفک پولیس کے افسران و ملازمین کے اعزاز میں پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں ایک پروقار دربار اور بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں تمام ٹریفک ایس ایس پیز، ڈی ایس پیز، برانچ انچارجز، سیکشن آفیسرز، ریکارڈ کیپرز اور بڑی تعداد میں اہلکاروں نے شرکت کی۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا: پلاٹ پر قبضہ، اصل مالک جمیل خان دربدر، انصاف کے لیے فریاد

تقریب کے دوران ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے ای ٹکٹنگ اور فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ افسران کو اس جدید نظام کے طریقہ کار اور فوائد سے آگاہ کیا گیا۔

دربار کے دوران افسران و اہلکاروں نے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں، جنہیں اعلیٰ افسران نے غور سے سنا اور متعدد امور پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔

اعلیٰ حکام کی جانب سے اس موقع پر کراچی ٹریفک پولیس کو پاکستان کا مثالی اور بہترین کارکردگی والا یونٹ بنانے کے لیے ایک جامع اور واضح وژن پیش کیا گیا، جس کا مقصد ٹریفک نظام میں بہتری، شفافیت اور شہریوں کو بروقت سہولت فراہم کرنا ہے۔

آخر میں مہمانوں کی تواضع روایتی بڑے کھانے سے کی گئی، جہاں افسران اور اہلکاروں نے غیر رسمی ماحول میں ایک دوسرے سے تبادلہ خیال بھی کیا۔

کراچی ٹریفک پولیس کا نعرہ "آپ کے سفر میں ہمسفر” اس موقع پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ٹریفک پولیس کراچی کے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں دربار اور بڑے کھانے کا اہتمام، فیس لیس ای ٹکٹنگ پر بریفنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!