بھارت کا میانمار میں ڈرون حملہ، الفا تنظیم کے 23 افراد ہلاک، نئی دہلی کی تردید

نئی دہلی / نیپیداؤ: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے مبینہ طور پر پڑوسی ملک میانمار کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحد پار ڈرون حملے کیے ہیں، جن میں بھارتی علیحدگی پسند تنظیم یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (اُلفا) کے مطابق ان کے 3 کمانڈر اور 20 ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے اعزاز میں آئی جی سندھ کی جانب سے الوداعی تقریب

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الفا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج نے اسرائیلی ساختہ ڈیڑھ سو ڈرونز کے ذریعے میانمار میں واقع ان کے کیمپ پر حملہ کیا، جو بھارتی ریاست اروناچل پردیش سے لانچ کیے گئے۔

الفا تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ حملہ انتہائی منظم اور سفاک انداز میں کیا گیا، جس کے دوران ان کے کئی اہم ارکان مارے گئے۔ تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارتی فوج کے ان "وحشیانہ حملوں” کا بدلہ ضرور لیں گے۔

واضح رہے کہ یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام بھارتی ریاست آسام کی آزادی کے لیے عسکری جدوجہد کر رہی ہے اور کئی دہائیوں سے سرگرم عمل ہے۔

دوسری جانب بھارت کی وزارتِ دفاع نے ان حملوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میانمار میں کسی قسم کے ڈرون یا میزائل حملے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی”۔ وزارت کا کہنا ہے کہ یہ اطلاعات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

دریں اثناء علاقائی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر الفا کا دعویٰ درست ہے تو یہ بین الاقوامی سرحد کی کھلی خلاف ورزی اور میانمار کی خودمختاری پر سنگین حملہ تصور کیا جا سکتا ہے، جس کے خطے میں خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

One thought on “بھارت کا میانمار میں ڈرون حملہ، الفا تنظیم کے 23 افراد ہلاک، نئی دہلی کی تردید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!