سندھ پولیس میں گٹکا و ماوا کھانے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، برطرفی کی وارننگ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس میں تعینات اہلکاروں و افسران کے گٹکا اور ماوا کھانے کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اس غیر قانونی اور صحت دشمن عادت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ افسران کو باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا ہے۔

نئی نمبر پلیٹ اسکیم پر بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سندھ توانائی، صحت، تجاوزات اور سیلاب سے متعلق عملی اقدامات کر رہا ہے: شرجیل انعام میمن

جاری کردہ سرکلر کے مطابق، تمام ایڈیشنل آئی جیز، کراچی کے زونل ڈی آئی جیز، اندرون سندھ کے ضلعی ایس ایس پیز اور ڈویژنل ایس پیز کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپنے دائرہ اختیار میں موجود گٹکا/ماوا استعمال کرنے والے اہلکاروں اور افسران کی تفصیلات فوری فراہم کی جائیں۔

سرکلر میں اہلکار یا افسر کا نام، بیلٹ نمبر، تعیناتی کی جگہ، اور متعلقہ تھانے یا دفتر کی مکمل معلومات جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی جی سندھ کی جانب سے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس (AIGP) عمران قریشی کے توسط سے جاری ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ احکامات تمام تھانوں، پولیس چوکیوں اور دفاتر کے انچارجز تک فوری طور پر پہنچائے جائیں۔

مراسلے میں سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر کسی اہلکار یا افسر کے خلاف گٹکا یا ماوا کھانے کی شکایت موصول ہوئی، اور وارننگ کے باوجود اس عادت کو ترک نہ کیا گیا تو ایسے اہلکار یا افسر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جو برطرفی پر بھی منتج ہو سکتی ہے۔

آئی جی سندھ نے واضح کیا ہے کہ ان احکامات پر سنجیدگی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ پولیس میں گٹکا و ماوا کھانے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، برطرفی کی وارننگ جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!