یومِ آزادی پر کراچی میں شاندار اسپورٹس فیسٹیول، نمائشی میچز، پرچم کشائی اور رنگا رنگ تقاریب کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر یومِ آزادی پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے اور تقریبات میں شعبہ کھیل کو بھرپور طریقے سے شامل کرنے کے فیصلے پر کمشنر کراچی کے ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن (KBBA) کے صدر غلام عباس جمال ایڈووکیٹ، کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن (KSBA) کے سیکرٹری اعجاز احمد قریشی، فردوس اتحاد کی صدر شاہدہ پروین کیانی، معروف اسپورٹس شخصیات خالد جمیل شمسی، جاوید جھانگڑا اور جاوید میٹی والا نے دلی اظہارِ تشکر کیا ہے۔

روس کا امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کو خبردار: شمالی کوریا کے خلاف سکیورٹی پارٹنرشپ ناقابل قبول

غلام عباس جمال ایڈووکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ 14 اگست کو انٹرنیشنل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ پر وزیراعلیٰ الیون اور وزیرِ کھیل الیون کے درمیان گرلز اور بوائز کے نمائشی میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان میچز کے لیے KBBA کے سیکریٹری زاہد ملک کو 4 اور 5 اگست کو اوپن ٹرائلز منعقد کر کے چار ٹیمیں منتخب کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب غلام محمد خان نے بتایا کہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرِ سرپرستی اور CLCYF کے تعاون سے 13 اگست کو کلفٹن میں شام 4 بجے سے رات 11 بجے تک نمائشی فیسٹیول کرکٹ میچز ہوں گے۔ ان میچز میں کمشنر الیون، ڈی جی رینجرز الیون، میئر کراچی الیون اور ڈی آئی جی ٹریفک پولیس الیون حصہ لیں گی۔

پروگرام کے مطابق رات 12 بجے کمشنر کراچی سید حسن نقوی قومی پرچم کشائی کریں گے اور کیک کاٹ کر یوم آزادی کا آغاز رنگا رنگ تقریب کے ساتھ کریں گے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “یومِ آزادی پر کراچی میں شاندار اسپورٹس فیسٹیول، نمائشی میچز، پرچم کشائی اور رنگا رنگ تقاریب کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!