فاسٹ بولر حارث رؤف ری ہیب پاکستان میں مکمل کریں گے، ویسٹ انڈیز سیریز میں شرکت مشکوک

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف امریکا میں میجر لیگ کرکٹ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے بعد اب پاکستان میں ری ہیب مکمل کریں گے، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ان کی شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔

یومِ شہدائے کشمیر: 22 شہداء کی قربانی آزادی کی جدوجہد کا مینار ہیں، صدر آصف علی زرداری

ذرائع کے مطابق حارث رؤف کل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) لاہور میں ری ہیب پروگرام کا آغاز کریں گے تاکہ انجری سے مکمل صحت یابی حاصل کی جا سکے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حارث کی ویسٹ انڈیز سیریز میں شمولیت پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے میڈیکل پینل کی رپورٹ سے مشروط ہے۔ میڈیکل پینل کی جانب سے کلیئرنس ملنے پر ہی ان کی ٹیم میں شمولیت یا بیرونِ ملک روانگی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حارث رؤف کو حالیہ دنوں میں امریکا میں جاری میجر لیگ کرکٹ (MLC) میں کھیلتے ہوئے ہیمسٹرنگ کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد وہ وطن واپس آگئے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اولین ترجیح ہے اور کسی بھی فیصلہ سے قبل مکمل میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “فاسٹ بولر حارث رؤف ری ہیب پاکستان میں مکمل کریں گے، ویسٹ انڈیز سیریز میں شرکت مشکوک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!