اداکارہ حمیرا اصغر کے جنازے میں بھائی شریک نہ ہوئے، شوبز میں کام پر خاندان ناراض تھا: بھابھی کا انکشاف

کراچی: انتقال کر جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی بڑی بھابھی نے انکشاف کیا ہے کہ حمیرا کے اپنے اہل خانہ سے تعلقات کشیدہ تھے اور شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے ان کے گھر والے ان سے ناراض تھے۔

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی کارروائیاں تیز، رواں سال دہشتگردی کے متعدد واقعات میں 60 سے زائد افراد شہید

سماء نیوز سے گفتگو میں حمیرا کی بھابھی نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ کا خاندان شوبز سے جڑی زندگی کو پسند نہیں کرتا تھا، یہی وجہ تھی کہ حمیرا سے دوری اختیار کر لی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ حمیرا کا اپنے بڑے بھائی سے رابطہ ختم ہو چکا تھا اور وہ جنازے میں بھی شریک نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ "حمیرا مجھ سے رابطے میں رہتی تھی، ہماری آخری بات اگست 2024 میں ہوئی تھی، اس کے بعد ان کا نمبر مسلسل بند رہا۔”

واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے ایک فلیٹ سے حمیرا اصغر کی خستہ حال لاش برآمد ہوئی تھی، جس کی حالت دیکھ کر ماہرین نے اندازہ لگایا کہ خاتون کو مرے ہوئے 6 سے 8 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

حمیرا اصغر ٹی وی ڈراموں اور ماڈلنگ سے وابستہ تھیں۔ ان کی موت نے شوبز انڈسٹری میں ایک بار پھر اکیلے رہنے والے فنکاروں کی زندگیوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

One thought on “اداکارہ حمیرا اصغر کے جنازے میں بھائی شریک نہ ہوئے، شوبز میں کام پر خاندان ناراض تھا: بھابھی کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!